جڑانوالہ:الیکٹرانکس کی دکان میں آگ، سامان جل گیا
دکان کے مرکزی بجلی کے بورڈ میں لوز وائرنگ کے باعث سپارکنگ ہوئی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)نیا بازار میں برتن اور گھریلو الیکٹرانکس کی ایک دکان میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دکان کے مرکزی بجلی کے بورڈ میں لوز وائرنگ کے باعث سپارکنگ ہوئی، جس سے آگ بھڑک اٹھی اور دکان میں موجود پلاسٹک کے برتن، جوسر، بلینڈر، استری سمیت دیگر سامان اس کی لپیٹ میں آ گیا۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، جس کے باعث قریبی دکانیں محفوظ رہیں۔واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم دکان میں موجود سامان کو نقصان پہنچا۔