وہاڑی پولیس میں متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے

وہاڑی پولیس میں متعدد  ایس ایچ اوز کے تبادلے

وہاڑی،بورے والا (نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے ضلع کے مختلف تھانوں میں تعینات متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے ۔

 پولیس ترجمان کے مطابق سب انسپکٹر مظہر فرید کو تھانہ دانیوال سے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ سٹی بورے والا تعینات کر دیا گیا، جبکہ انسپکٹر ثاقب نذیر کو تھانہ سٹی بورے والا سے ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور تعینات کیا گیا ہے ۔اسی طرح سب انسپکٹر اشرف ظہور کو تھانہ ٹبہ سلطان پور سے تھانہ جھال سیال، سب انسپکٹر حماد الحسن بودلہ کو تھانہ جھال سیال سے تھانہ دانیوال، انسپکٹر مہر عباس کو تھانہ صدر بورے والا سے تھانہ گگو اور سب انسپکٹر علی طاہر کو چیف سکیورٹی آفیسر سے ایس ایچ او تھانہ صدر بورے والا تعینات کر دیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق سب انسپکٹر نور مزمل ورک کو تھانہ میرانپور سے چیف سکیورٹی آفیسر وہاڑی جبکہ انسپکٹر سعید الرحمان کو تھانہ گگو سے ایس ایچ او تھانہ میرانپور تعینات کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں