نہری پانی لگانے کے تنازع پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

نہری پانی لگانے کے تنازع پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

شمع بی بی کو ملزموں نے ڈنڈوں سے مار ا،سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی لگانے کے تنازعے پر خاتون کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں شمع بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے زرعی اراضی کو نہری پانی لگانے کے تنازع پر اسے قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں