بارشوں میں شہر کی صدی پرانی سیوریج لائنیں متاثر ہونیکا خدشہ
لاہور (شیخ زین العابدین)مون سون کی آمد سے قبل لاہور کے زیر زمین سیوریج نظام سے متعلق تشویشناک صورتحال سامنے آ گئی۔
شہر کا بڑا حصہ ایک صدی پرانے سیوریج نیٹ ورک پر انحصار کر رہا ہے ، جس کے باعث بارشوں میں سیوریج لائنیں متاثر ہونے جیسے بڑے مسائل کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔واسا کا کہنا ہے کہ نظام کی بہتری کیلئے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے اور ٹنل بورنگ منصوبہ پرانی لائنوں پر دباؤ کم کرے گا۔شہر میں تقریباً6 ہزار کلومیٹر طویل زیر زمین سیوریج نیٹ ورک کا بڑا حصہ بوسیدہ ہو چکا ہے ، جبکہ بیشتر مرکزی سیوریج لائنیں سو سال قبل بچھائی گئی تھیں جنہیں مکمل طور پر تبدیل نہیں کیا جا سکا۔