حکومت مہنگائی اور معاشی بحران پر قابو پانے میں ناکام:راجا اسد نادر پرویز

حکومت مہنگائی اور معاشی بحران پر قابو  پانے میں ناکام:راجا اسد نادر پرویز

پینسرہ (نمائندہ دنیا)سابق وفاقی وزیر داخلہ مرحوم راجا نادر پرویز کے صاحبزادے راجا اسد نادر پرویز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے۔۔۔

 جس کے باعث عوام خصوصاً غریب اور متوسط طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ حکومتی نگرانی اور انتظامی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ ان کے مطابق حکومتی معاشی پالیسیوں کا سب سے زیادہ بوجھ عام شہری برداشت کر رہے ہیں، جس سے لاکھوں خاندان مالی مشکلات اور ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔راجا اسد نادر پرویز نے کہا کہ چھوٹی صنعتیں تیزی سے بند ہو رہی ہیں، فیکٹریوں کی بندش سے مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں اور حکومت انہیں ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں