محکمہ انہار کا آپریشن، پانی چوری کے 11 غیر قانونی پائپ تلف

محکمہ انہار کا آپریشن، پانی چوری کے 11 غیر قانونی پائپ تلف

ایس ڈی او محکمہ انہار محمد طلحہ گل نے عارف ڈسٹری بیوٹری پر اچانک چھاپہ مارا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)محکمہ انہار نے نہری پانی کی چوری کے خلاف رات گئے کارروائی کرتے ہوئے عارف ڈسٹری بیوٹری سے 11 غیر قانونی پائپ برآمد کرکے موقع پر ہی تلف کر دیے ۔ایکسین برالہ ڈویژن خرم خان بلوچ کی ہدایت پر ایس ڈی او محکمہ انہار محمد طلحہ گل نے سب انجینئر روڈالہ سیکشن اور دیگر فیلڈ سٹاف کے ہمراہ عارف ڈسٹری بیوٹری پر اچانک چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران پانی کی غیر قانونی نکاسی کے لیے نصب 11 پائپ قبضے میں لے کر موقع پر ہی تلف کر دیے گئے ۔محکمہ انہار کے مطابق آپریشن کا مقصد نہری پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا اور پانی چوری کی روک تھام کرنا ہے تاکہ تمام کاشتکاروں کو ان کا مقررہ حصہ بروقت مل سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں