پروفیسر انجم جیمز پال کا مارکنگ سنٹر کا دورہ، انتظامات کو سراہا

پروفیسر انجم جیمز پال کا مارکنگ  سنٹر کا دورہ، انتظامات کو سراہا

سمندری (نمائندہ دنیا)پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پروفیسر انجم جیمز پال نے گورنمنٹ میونسپل گریجویٹ کالج میں قائم بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے مارکنگ سنٹر کا دورہ کیا اور پرچوں کی جانچ پر مامور اساتذہ سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران انہوں نے ممتحنین سے مارکنگ سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اساتذہ نے کالج انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہال میں ایئر کولرز اور ٹھنڈے پانی کی مناسب سہولت موجود ہے ، جس کے باعث خوشگوار ماحول میں امتحانی پرچوں کی جانچ کا عمل جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں