اقلیتی برادری کو سہولیات فراہم کی جارہی :ڈاکٹر نوید عاطف
وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے اقدامات جاری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ میثاق سنٹر چناب نگر میں اقلیتی برادری کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔ اقلیتی برادری کی سہولت کیلئے خدمت مرکز کی 15 پولیس سروسز بھی میثاق سنٹر سے فراہم کی جا رہی ہیں ۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران میثاق سنٹر چناب نگر سے ایک ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے ۔ ایک ماہ میں278 لرنر پرمٹ،110 لرنر پرمٹ رینیو ، 321 ریگولر ڈرائیونگ لائسنس، 55 ریگولر رینیو اور 06 انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ۔ ایک ماہ میں68 پولیس ویری فکیشن،141 پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس،30 کرایہ داری اندراج و دیگر پولیس سروسز فراہم کی گئی۔
اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھاکہ میثاق سنٹر میں جدید تقاضوں کے مطابق اقلیتی برادری کو سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔ اقلیتوں کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے میثاق سنٹر قائم کیا گیا جہاں پر اقلیتوں کے تمام مسائل حل کیے جار ہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان کے تمام شہری برابر ہیں اور ان کی جان، مال اور عزت کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔