گھر ہو تو اپنا پروگرام:ایف ڈی اے اور اسٹیٹ بینک میں مشاورت
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری اور فوزیہ اسلم کے درمیان اجلاس
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعظم کے \"اپنا گھر پروگرام\" کے تحت \"گھر ہو تو اپنا\" اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی چیف منیجر فوزیہ اسلم کے درمیان ایف ڈی اے کمپلیکس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف کمرشل بینکوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پروگرام کے تحت درخواست گزاروں کو ہاؤس فنانس کی منظوری کے عمل کو آسان اور تیز بنانے ، انتظامی و دفتری سہولتوں کی فراہمی اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ایف ڈی اے اور اسٹیٹ بینک کے فوکل پرسنز بھی مقرر کیے گئے تاکہ درخواستوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے ۔چیف منیجر سٹیٹ بینک فوزیہ اسلم نے بتایا کہ پروگرام کے تحت 10 مرلہ تک کے رہائشی گھر کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جا رہا ہے ، جس پر 10 سال تک صرف 5 فیصد سالانہ مارک اپ مقرر ہے۔