ڈی پی او چنیوٹ کی اردل روم میں اہلکاروں سے ملاقات

 ڈی پی او چنیوٹ کی اردل روم  میں اہلکاروں سے ملاقات

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔

 ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے اردل روم کے دوران پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں سے خیریت دریافت کی، صحت، بچوں کی تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے احکامات جاری کئے ۔ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کو تندہی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں