ڈپٹی کمشنر کا الائیڈ ہسپتال ون کا اچانک دورہ، سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا الائیڈ ہسپتال ون کا اچانک دورہ، سہولیات کا جائزہ

مریضوں اور ان کے لواحقین سے مفت ادویات کی فراہمی کی بھی تصدیق کی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے الائیڈ ہسپتال ون کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز، میڈیسن سٹور اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج، ادویات کی دستیابی اور دیگر طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال سے مفت ادویات کی فراہمی کی بھی تصدیق کی۔

دورے کے دوران انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو صفائی کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور واضح کیا کہ غیر حاضری یا غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیسن سٹور میں ادویات کے ذخیرے اور ریکارڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں