پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔
تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے جعلی اور بوگس پیپر تیار کر کے دے دیئے اور اسکے عوض لاکھوں مالیت کی رقم وصول کر لی گئی۔ جس سے اسے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔