2شادی شدہ سمیت 4خواتین اغوا
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔ نیوملتان پولیس کو گل بہار نے بتایا کہ میری بیٹی نابالغ مریم جامع ثقلین بہو کے۔۔۔
ساتھ گئی تو ملزم علی وارث ، اسد قریشی ، رقیہ ،شازیہ اور ثریا زبردستی اغوا کرکے فرار ہوگئے سیتل ماڑی پولیس کو انور نے بتایا کہ ملزم عطا اللہ میری اہلیہ سنینہ کو اغوا کرکے لے گیا۔ بستی ملوک پولیس کو اسلم نے کہا کہ ملزم فدا حسین اور منظور نے میری بیٹی اور اس کے بچوں کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔جبکہ صدر جلالپور پولیس کو نسرین نے بتایا کہ میری بیٹی سونیا کو ملزم شہزاد ، غلام حسین اور حماد نے اغوا کرلیا ۔