ایل پی جی 360 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت

ایل پی جی 360 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایک روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 40روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا ۔

ایل پی جی 360 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔ چند روز پہلے شہر میں ایل پی جی 320 سے 400 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی تھی،گزشتہ روز سے ایل پی جی 360 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ،پوش علاقوں، اندرون شہر، سرحدی اور دیہی علاقوں میں 450 روپے فی کلو تک فروخت جاری، لاہور ریلوے سٹیشن کے اطراف، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی ،سمن آباد، گلشن راوی سمیت مختلف علاقوں میں 360 سے 380 روپے ریٹ مقرر، اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر کی ،متعدد دکاندار قیمت میں بہت زیادہ فرق ہونے کی وجہ سے دکانیں بند کرگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں