عالمی یومِ آبادی کے موقع پر چیمبر آف کامرس میں سیمینار

عالمی یومِ آبادی کے موقع پر  چیمبر آف کامرس میں سیمینار

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)عالمی یومِ آبادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ، محکمہ بہبودِ آبادی اور گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے چیمبر آف کامرس ہال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ پاکستان میں آبادی میں تیزی سے ہونیوالا اضافہ صحت، تعلیم، روزگار، رہائش، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات پر مسلسل دباؤ کا باعث بن رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متوازن آبادی ہی صحت مند، خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے جس کیلئے ذمہ دارانہ خاندانی منصوبہ بندی، معیاری طبی سہولیات تک رسائی، عوامی آگاہی اور تمام متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون کو فروغ دینا ناگزیر ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں