کوٹ ادو میں ڈکیتی اور چوری کی تین وارداتیں، شہری لٹ گئے
موٹرسائیکلیں، نقدی، موبائل فون اور شناختی کارڈ چھین لیا گیا، مقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو میں ایک ہی روز ڈکیتی اور چوری کی تین مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موٹرسائیکلوں، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقے پرہاڑ غربی میں ریاض حسین نے مقدمہ درج کرایا کہ وہ اپنی بہن کو لینے جا رہا تھا کہ بستی پرہاڑ کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار چھ مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اس کی موٹرسائیکل، 30 ہزار روپے نقدی اور اصل شناختی کارڈ چھین لیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔تھانہ سٹی کے علاقے رحمان ویلی میں چور گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی موٹرسائیکل، تین موبائل فون، ایک لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان چرا کر لے گئے ۔