ڈیجیٹل صلاحیتیں،تکنیکی مہارتیں روشن مستقبل کی ضمانت ، شزہ فاطمہ

 ڈیجیٹل صلاحیتیں،تکنیکی مہارتیں روشن مستقبل کی ضمانت ، شزہ فاطمہ

خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ،عالمی یومِ آبادی کے موقع پر پیغام

 اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ڈیجیٹل صلاحیتیں اور تکنیکی مہارتیں ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، ڈیجیٹل تعلیم اور آئی ٹی کی تربیت سے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ یہ بات انہوں نے عالمی یومِ آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آبادی کے تناسب کو ڈیجیٹل معیشت میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور عالمی سطح کی سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں