بلڈنگ پلان کی منظوری میں جدید اصلاحات کا منصوبہ نامکمل

بلڈنگ پلان کی منظوری میں جدید اصلاحات کا منصوبہ نامکمل

منصوبے کی تکمیل کے لیے نئی ٹائم لائن کے تحت پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بلڈنگ پلان کی منظوری کے نظام میں جدید اصلاحات لانے کا منصوبہ تاحال عملی شکل اختیار نہ کر سکا۔ دسمبر 2025میں شروع کیے گئے آرٹیفشل انٹیلی جنس بیسڈ بلڈنگ پلان سکروٹنی سسٹم پر مقررہ مدت میں پیش رفت مکمل نہ ہونے کے بعد منصوبے پر دوبارہ ورکنگ شروع کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اے آئی پر مبنی اس نظام کو چھ ماہ کے اندر نافذ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم تکنیکی اور آپریشنل مراحل مکمل نہ ہونے کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار رہا۔ اب ایل ڈی اے انتظامیہ نے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے نئی ٹائم لائن کے تحت پیش رفت تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کو منصوبے کی موجودہ پیش رفت اور آئندہ لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔ حکام کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں پائلٹ پراجیکٹ کی ورکنگ مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں