خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا خوشحال معاشرے کی بنیاد،روبینہ خالد

خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا خوشحال معاشرے کی بنیاد،روبینہ خالد

بری کوٹ اور بابوزئی، مینگورہ میں واقع دفاتر کے دورے ،مستحق خواتین سے ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے ضلع سوات کے علاقوں بری کوٹ اور بابوزئی، مینگورہ میں واقع دفاتر کا دورے کے موقع پر مستحق خواتین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو ان کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے خواتین بینیفشریز کو ڈیجیٹل والٹ کے محفوظ اور درست استعمال، امدادی رقم کی مکمل وصولی اور کسی بھی قسم کی غیرقانونی کٹوتی سے بچاؤ کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی۔ ادھر انہو ں نے عالمی یومِ آبادی پر پیغام میں کہا کہ عالمی یومِ آبادی ہمیں پائیدار ترقی، انسانی فلاح اور ذمہ دارانہ منصوبہ بندی کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے ۔خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا مضبوط خاندان اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے ۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لاکھوں مستحق خاندانوں، خصوصاً خواتین کو سماجی تحفظ فراہم کر رہا ہے ،تعلیم، صحت اور غذائیت میں سرمایہ کاری ہی آبادی کو قومی اثاثہ بنانے کا مؤثر ذریعہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں