ٹرانسفارمر چوری، واٹر سپلائی سکیم بند، مکین پانی کو ترس گئے

 ٹرانسفارمر چوری، واٹر سپلائی سکیم بند، مکین پانی کو ترس گئے

ٹرانسفارمر چوری، واٹر سپلائی سکیم بند، مکین پانی کو ترس گئےدامن مہاڑ کے علاقوں کنڈ اور خالق آباد کے مکین پینے کے پانی سے محروم

خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈیرہ محمد خان کنڈ کے قریب بجلی کا ٹرانسفارمر چوری ہونے سے واٹر سپلائی سکیم بند ہو گئی، جس کے باعث علاقے میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہو گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم چور رات کی تاریکی میں بجلی کے کھمبے سے ٹرانسفارمر اتار کر اس کی کوائل نکال لے گئے ، جبکہ ٹرانسفارمر کی باقیات موقع پر ہی چھوڑ گئے ۔ٹرانسفارمر چوری ہونے کے باعث فراہمی آب کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور شدید گرمی کے موسم میں دامن مہاڑ کے علاقوں کنڈ اور خالق آباد کے مکین پینے کے پانی سے محروم ہو گئے ہیں۔علاقہ مکینوں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو فوری گرفتار کیا جائے اور واپڈا کی بجلی لائن اور ٹرانسفارمر کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا جائے ۔تاکہ واٹر سپلائی سکیم دوبارہ فعال ہو سکے اور شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں