ایل ڈٰ ی اے :فلیٹس، دفاترسمیت 23 ترقیاتی سکیمیں منظور
چوبرجی پارک اور ملحقہ علاقوں کی کارپٹنگ کیلئے مختص بجٹ خرچ نہ ہو سکا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مالی سال کے دوران اپنے ذاتی وسائل سے فلیٹس، سرکاری عمارتوں، دفاتر اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر مشتمل تئیس سکیمیں منظور کیں، تاہم ان میں سے دس سکیموں پر عملی کام کا آغاز ہی نہ ہو سکا۔ کئی منصوبے فنڈز کے اجرا نہ ہونے کے باعث تعطل کا شکار رہے جبکہ بعض کیلئے مختص رقوم مالی سال کے اختتام تک استعمال ہی نہیں کی جا سکیں۔ ایل ڈی اے ایونیو ون میں نئی آفس بلڈنگ کیلئے مختص پچاس ملین روپے بھی مکمل طور پر استعمال نہیں کیے گئے ۔ فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر میں اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے مختص تین سو پچاس ملین روپے بھی خرچ نہ ہو سکے ، جبکہ ایل ڈی اے ملازمین کیلئے نئی رہائش گاہوں کی تعمیر کیلئے رکھے گئے دو سو ملین روپے بھی استعمال میں نہ لائے جا سکے ۔