بی ایس ایل ریسکیو سکاٹ ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام

 بی ایس ایل ریسکیو سکاٹ ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام

فیصل آباد ڈویژن میں ایمرجنسی پر ریسکیو 1122 کو سپورٹ کیلئے سکاٹ تیار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122 اور نیشنل ہاسپٹل گلبرگ اے فیصل آباد کے اشتراک سے بی ایس ایل ریسکیو سکاٹ ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ڈی ایچ او (NH)ڈاکٹر فضہ نعیم، ڈاکٹر مریم اصغر (physio fit)،رانا ادریس امبرسریا صدر منہاج یوتھ لیگ ڈسٹرکٹ فیصل آبادA،پنجاب ایمرجنسی سروسز سے ڈاکٹر مزمل اور ڈاکٹر عثمان نے خصوصی شرکت کی اورشرکا ڈاکٹرز کو ٹریننگ دی۔فیصل آباد ڈویژن میں ایمرجنسی ناگہانی آفات سیلاب زلزلہ علاقوں اور بم دھماکوں آندھی اور طوفان زدہ حالات میں ریسکیو 1122 کو سپورٹ کرنے کیلئے ریسکیو سکاٹ کو تیار کیا۔

ڈاکٹر فضہ نعیم نے خطاب کرتے کہا نیشنل ہاسپٹل گلبرگ کی جانب سے ریسکیو سکاٹ ٹریننگ ورکشاپ قابلِ تحسین اقدام ہے ۔ ایسے تربیتی پروگرام معاشرے میں خدمتِ انسانیت، بروقت امداد اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو فروغ دیتے ہیں۔ اللہ تعالی منتظمین، معزز ڈاکٹرز، ریسکیو ٹیم کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا کرے ۔ڈاکٹر مریم اصغرنے کہا نسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے ۔ ریسکیو سکاٹ ٹریننگ کے شرکانے مریضوں کی خدمت اور ابتدائی طبی امداد کیلئے کامیابی کیساتھ تربیت حاصل کی ۔ ہم تمام رضاکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں اس تربیت کے ذریعے دکھی انسانیت کی بہترین خدمت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں