پی سی بی ،جواد سپورٹس کمپلیکس کا اشتراک،ٹورنامنٹ شروع

پی سی بی ،جواد سپورٹس کمپلیکس کا اشتراک،ٹورنامنٹ شروع

ٹی ٹونٹی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ میں ضلع فیصل آباد کے 82 کرکٹرکلب شریک

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ اور جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس کیاشتراک سے جے ٹیکس کلب کرکٹ ٹی ٹونٹی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں شروع ہوگیا۔ مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں ضلع فیصل آباد سے 82 رجسٹرڈکرکٹ کلب حصہ لے رہیں ہیں۔ سی ای او جواد کلب شیخ جواد افضل،جی ایم جواد کلب میاں ندیم اشرف ایڈووکیٹ،آفیشلز نوید نذیر،میاں کاشف فرید،صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اعجاز فاروق، عدنان انور، ایم اسلم اور طارق فرید نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ایونٹ میں نیشنل پلیئرز عبد الصمد، آصف علی اور عرفان نیازی بھی حصہ لے رہے ہیں ایونٹ میں جیتنے والی ٹیم کیلئے 2 لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے انعام رکھا گیا ہے ۔مین آف دی ٹورنامنٹ، بیسٹ باؤلر اور دیگر پلیئرز کو بھی لاکھوں کے انعامات دیئے جائینگے ۔ شیخ جواد افضل نے کہا پی سی پی کے اشتراک سے فیصل آباد میں کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے سکے۔ یہ ٹورنامنٹ بغیر انٹری فیس کرایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں