موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل کر فرار ہونے والا ٹرک ڈرائیور گرفتار

 موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل کر فرار ہونے والا ٹرک ڈرائیور گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)موچکو انوسٹی گیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ اسپارکو روڈ پر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل کر فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

 پولیس نے حادثے میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 26 جون کو اسپارکو روڈ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹے ، عبدالمجید ولد امیر حمزہ اور عبد الجبار ولد عبد المجید کو بری طرح کچل دیا تھا، جس کے بعد ملزم گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ موچکو تھانے میں نامعلوم گاڑی اور ڈرائیور کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیماڑی، مسرور احمد جتوئی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اصغر علی شاہ ولد حیدر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں