اہم مقامات پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپ لگانے کی ہدایت
شدید گرمی پرکیمپس میں ٹھنڈا پانی،طبی امداد ودیگر سہولیات یقینی بنائیں:ڈی سی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی زیر صدارت ہیٹ ویو ریلیف کیمپس کے قیام بارے اجلاس ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے اہم مقامات پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپس کے قیام کی ہدایت کی اور کہا کہ کیمپس میں پینے کا ٹھنڈا پانی، ابتدائی طبی امداد اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ متعلقہ محکموں ریلیف کیمپس فوری فعال کریں تاکہ شہریوں کو شدید گرمی کے دوران ہر ممکن سہولت میسر ہو۔ڈپٹی کمشنر نے جھنگ روڈ پر میٹرو بس پراجیکٹ کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ بھی کیا اور سروسز کی منتقلی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کلیم شہید پارک میں قائم ای لائبریری کا بھی دورہ کیا اور کتب بینی کے شوقین افراد کو دستیاب سہولیات کاجائزہ لیا۔