ڈپٹی کمشنر کاچناب کے حفاظتی بند کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کاچناب کے حفاظتی بند کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ممکنہ سیلابی صورتحال پرمشینری،ا فرادی قو ت کو تیار رکھاجائے :عائشہ رضوان

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا دریائے چناب کے ریلوے حفاظتی بند کا دورہ، ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی بند کی مضبوطی، استعداد اور دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ریلوے افسروں نے ڈپٹی کمشنر کو حفاظتی بند کی موجودہ صورتحال، پانی کے دباؤ سے نمٹنے کی صلاحیت، حساس مقامات اور جاری حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ہدایت کی کہ حفاظتی بند کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے ، حساس مقامات پرخصوصی توجہ دی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری مشینری، افرادی قوت اور وسائل ہر وقت تیار رکھے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو باہمی رابطہ مؤثر رکھنے اور حفاظتی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتنے کی ہدایت کی اورکہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، ممکنہ سیلابی صورتحال پرتمام متعلقہ ادارے مکمل الرٹ رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں