واسا:نئے بڑے منصوبوں کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ
مجوزہ ٹرنک سیور منصوبے بھی مؤخر ،نئے منصوبے فنڈز کی فراہمی سے مشروط
لاہور (شیخ زین العابدین)حکومت نے نئے میگا منصوبوں کے لیے فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے باعث متعدد اہم سکیمیں مؤخر ہونے کا امکان ہے ۔دوسری جانب گلبرگ، جوہر ٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ میں مجوزہ ٹرنک سیور منصوبے بھی مؤخر کر دیے گئے ہیں، جس کے باعث ان علاقوں میں سیوریج انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق منصوبہ بندی آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ادارے کے نئے ترقیاتی منصوبے پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی سے مشروط ہوں گے۔