اے سی پپلاں کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، صفائی کی ہدایت

اے سی پپلاں کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، صفائی کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پپلاں کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی، مردانہ و زنانہ وارڈز، ڈائیلاسز یونٹ سمیت دیگر شعبوں کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زنانہ وارڈ میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ، جبکہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو سرکاری ادویات کے ساتھ علاج معالجے کی تمام بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی بھی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں