جعلی زرعی زہروں کے دھندے میں ملوث افراد کو سز ا ملے گی ،سیکرٹری زراعت

جعلی زرعی زہروں کے دھندے میں ملوث افراد کو سز ا ملے گی ،سیکرٹری زراعت

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔۔۔

اجلاس میں کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول کے لیے جاری اقدامات، فصلوں کی موجودہ صورتحال اور دیگر اہم زرعی امور کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری زراعت نے کہا کہ کپاس کے پیداواری ہدف کے حصول کے لیے تمام ممکنہ وسائل و ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شدید گرمی کی لہر کے دوران کپاس و دیگر فصلوں کی نگہداشت بارے کاشتکاروں کو خصوصی رہنمائی فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کے لیے نہری پانی کی بروقت اور ضرورت کے مطابق فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ جعلی زرعی زہروں کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان سہولت سنٹرز اور کاٹن ٹیکنیکل گروپس جلد فنکشنل کیے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں