آرپی او کی تھانہ لِلہ میں کھلی کچہری درخواستوں پر فوری احکامات جاری

آرپی او کی تھانہ لِلہ میں کھلی کچہری  درخواستوں پر فوری احکامات جاری

کھیوڑہ( نمائندہ دنیا ) آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا تھانہ لِلہ میں کھلی کچہری ،شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔

 اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں، آر پی نے شہریوں کی درخواستیں خود سنیں اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی میرٹ اور قانون کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے ، انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام تک خود پہنچنا، ان کی شکایات براہِ راست سننا اور ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں