بڑھتی آباد ی اور ماحولیاتی تبدیلی بڑے چیلنج ،سلیم شیخ

بڑھتی آباد ی اور ماحولیاتی تبدیلی بڑے چیلنج ،سلیم شیخ

آبادی کے مؤثر انتظام کو موسمیاتی موافقت اور پائیدار ترقی کی حکمت عملی کا لازمی حصہ بنانا ہوگا

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری کے ترجمان اور ماحولیاتی پالیسی کے ماہر سلیم شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آبادی میں تیز رفتار اضافہ ماحولیاتی پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی قومی صلاحیت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے ، جس سے نمٹنے کے لیے آبادی کے مؤثر انتظام کو موسمیاتی موافقت اور پائیدار ترقی کی حکمت عملی کا لازمی حصہ بنانا ہوگا۔انہوں نے یہ بات عالمی یومِ آبادی کے موقع پر کہی، انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ نے 2026کے لیے آج اور مستقبل میں نوجوانوں کی امیدوں اور امنگوں کو حقیقت کا روپ دینا کو عالمی موضوع قرار دیا ہے ۔ سلیم شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت رضاکارانہ اور حقوق پر مبنی خاندانی منصوبہ بندی، خواتین کو بااختیار بنانے ، تولیدی صحت کی سہولیات، تعلیم، صاف پانی، نکاسی? آب اور قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال کے فروغ کے لیے پرعزم ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی آبادی تقریباً 25 کروڑ 90 لاکھ ہو چکی ہے اور سالانہ شرحِ اضافہ 2.55 فیصد ہے ، جبکہ ہر سال تقریباً 67 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں۔ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ پانچ برسوں میں آبادی 30 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں