چکڑالہ پولیس کی کارروائی، 3 ملزم گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

 چکڑالہ پولیس کی کارروائی، 3 ملزم گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

چکڑالہ پولیس کی کارروائی، 3 ملزم گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد ملزمان برآمد ہونے والے اسلحہ کے متعلق اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکے

 میانوالی (نامہ نگار)تھانہ چکڑالہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ چکڑالہ انسپکٹر ملک عبدالغفار اور ان کی ٹیم نے دوران چیکنگ محمد ہارون ولد غلام عباس، سکنہ رکھی، کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد کیا۔پولیس نے ایک اور کارروائی میں لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمد شکیل ولد محمد عظیم، سکنہ ڈھوک کھنڈا، کے قبضے سے 12 بور بندوق، جبکہ صداقت اللہ، سکنہ ڈھوک کھنڈا، کے قبضے سے بھی 12 بور بندوق برآمد کی۔پولیس کے مطابق تینوں ملزمان برآمد ہونے والے اسلحہ کے متعلق کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکے ، جس پر ان کے خلاف تھانہ چکڑالہ میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں