25محرم کے جلوس و مجلس کیلئے فول پروف سکیورٹی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)25محرم الحرام، یومِ شہادت حضرت امام زین العابدین ؑ کے موقع پر سرگودھا پولیس کی جانب سے مرکزی جلوس اور مجلس کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ۔
ڈی پی او کی ہدایت پر مرکزی جلوس و مجلس کی سکیورٹی کیلئے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ 7 بلاک سے شروع ہو کر اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ 19 بلاک پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس اور مجلس کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ، جبکہ شرکاء کی میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے تلاشی لی گئی۔ جلوس کی نگرانی سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی گئی، جبکہ ایلیٹ فورس کے دستے بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہے ۔شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک پلان پر بھی عملدرآمد کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے کہا کہ سرگودھا پولیس امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ہر وقت متحرک ہے اور تمام مذہبی اجتماعات کو بلاامتیاز فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔