بیوی کو منانے سسرال جانے والا شخص زخمی، ہسپتال منتقل

بیوی کو منانے سسرال جانے  والا شخص زخمی، ہسپتال منتقل

شورکوٹ (نمائندہ دنیا) نواحی علاقے اڈا گل گشت کے قریب 41 سالہ شخص اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو منانے سسرال گیا، تاہم مبینہ طور پر بیوی کے راضی نہ ہونے پر دل برداشتہ ہو کر زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کی شناخت علی شیر کے نام سے ہوئی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں