غیر اخلاقی حرکات کرنے والی خواتین سمیت 6 افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر اخلاقی حرکات کرنے والی خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ سمن آباد کے علاقے ایڈن ولاز میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ جو مبینہ طور پر غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کر رہے تھے ۔ جن کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔