قریبی تعلقات میں امانت حاصل کی گئی رقم خورد برد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت حاصل کی گئی رقم خورد برد کر دی گئی۔
تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں سکینہ نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم تنویر نے قریبی تعلقات کی بنا پر اس سے بھاری مالیت کی رقم بطور امانت حاصل کی تھی۔ جو ملزم نے مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے خوردبرد کر لی اور رقم کا واپس تقاضا کرنے پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔