پٹرولیم لیوی،غیر ضروری ٹیکس مہنگائی کی وجہ:اعجاز چودھری
برآمدات کے فروغ،معاشی استحکام کیلئے اقدامات نہ کیے گئے تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی اور دیگر غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ نہ ہونا مہنگائی کی بنیادی وجہ ہے ، جبکہ ایل پی جی کے گھریلو صارفین ناجائز منافع خور مافیا کے ہاتھوں متاثر ہو رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی معاشی پالیسیوں اور انتظامی کمزوریوں کا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کو 2028 تک بند رکھنے کا فیصلہ بھی قابل غور ہے ، جبکہ ملک ایک جانب دہشت گردی اور دوسری جانب معاشی مشکلات جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے ۔محمد اعجاز چودھری نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت گزشتہ دو برسوں کے دوران برآمدات میں 10 فیصد اضافے کا ہدف حاصل نہیں کر سکی، جبکہ مالی سال 2026 میں برآمدات میں کمی سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صنعت کار، تاجر اور دیہاڑی دار طبقہ بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی دباؤ سے متاثر ہو رہا ہے ۔ ان کے مطابق اگر برآمدات کے فروغ اور معاشی استحکام کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو معاشی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔