احمد پور سیال کی تعمیر و ترقی کیلئے اجلاس، مسائل کے حل پر زور

احمد پور سیال کی تعمیر و ترقی کیلئے اجلاس، مسائل کے حل پر زور

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، بنیادی سہولیات کی فراہمی پر غور کیا گیا

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال محمد نوید حیدر کی زیر صدارت تحصیل احمد پور سیال کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے جائزے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری امور کی بہتری سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

بعد ازاں مقامی صحافیوں، سماجی شخصیات اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی پی 130 کے رہنماؤں نے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تحصیل کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحصیل احمد پور سیال کی ترقی، عوامی خدمت اور مسائل کے بروقت حل کے لیے تمام متعلقہ ادارے اور مقامی نمائندگان باہمی تعاون کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں