سمندری: یونین کونسل 6کے مسائل پر سیاسی رہنماؤں کی ملاقات
سمندری (نمائندہ دنیا) رکن صوبائی اسمبلی راؤ کاشف رحیم خان ایڈووکیٹ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد اسلم سے۔۔۔
یونین کونسل نمبر 6 سے بلدیاتی انتخابات میں کونسلر اور چیئرمین کے امیدوار محمد اویس گل نے اپنے ساتھیوں محمد افضل گل، رانا آمین، ٹھیکیدار محمد کامران جٹ، قاسم بھٹی اور میاں شہریار کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات کے دوران یونین کونسل نمبر 6 کو درپیش مسائل، ترقیاتی امور اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر راؤ کاشف رحیم خان اور چودھری محمد اسلم نے علاقے کے عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا۔