گرمی میں کپاس کی بہتر دیکھ بھال، محکمہ زراعت کا کسانوں کو احتیاطی تدابیر کا مشورہ

گرمی میں کپاس کی بہتر دیکھ  بھال، محکمہ زراعت کا کسانوں  کو احتیاطی تدابیر کا مشورہ

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) شدید گرمی کی لہر کے دوران کپاس کی بہتر دیکھ بھال اور زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) کا عملہ مختلف علاقوں میں کاشتکاروں کی رہنمائی میں مصروف ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل احمد نوید، ڈائریکٹر عبدالحسیب، ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر عمر اور محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن کی ٹیم نے مختلف چکوک کا دورہ کرکے کسانوں کو شدید گرم موسمی حالات میں فصل کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے عملی مشورے دئیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں