اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہسپتال کا دورہ، مون سون انتظامات کا جائزہ
پیرمحل (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر محمد زاہد اقبال نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پیرمحل کا دورہ کرکے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے مریضوں سے علاج معالجے کے معیار سے متعلق دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو بروقت، معیاری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔