پیسوں کے تنازع پر بیٹے نے باپ کو چھری سے زخمی کر دیا
ملزم علی عمران صابر نے بوڑھے باپ کو قابو کر لیا ،سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پیسوں کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے اپنے والد کو چھریوں کے وار کرکے مبینہ طور پر لہولہان کر دیا۔تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے علی مصطفی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم علی عمران صابر نے پیسوں کے تنازع پر اپنے بوڑھے والد کو قابو کر لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ چھریوں کے وار کر کے لہو لہان کردیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments