جعلی چیک، فیک کالز اور دیگر الزامات پر متعدد مقدمات درج

جعلی چیک، فیک کالز اور دیگر الزامات پر متعدد مقدمات درج

ایک کروڑ فراڈ، عدالت میں بیان تبدیلی ،کرایہ داری قوانین کی خلاف ورزی کے کیسز

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو میں جعلی چیک کے ذریعے رقم ہتھیانے ، عدالت میں مبینہ طور پر بیان تبدیل کرنے ، ریسکیو 15 پر جھوٹی کالیں کرنے اور کرایہ داری قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات پر متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔ پولیس نے تمام واقعات کی الگ الگ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو میں حمد اسلم کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق اس کے بہنوئی جلیل احمد نے سولر کاروبار کو وسعت دینے کے لیے اس سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم ادھار لی اور واپسی کے لیے مبینہ طور پر جعلی چیک دے کر فراڈ کیا۔دوسرے واقعہ میں تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے زیادتی کے مقدمہ نمبر 608/26 میں عدالت کے روبرو مبینہ طور پر ذاتی مفاد کی خاطر بیان تبدیل کرنے اور شواہد کی نفی کرنے پر مدعی مدثر عمر کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ادھر تھانہ صدر سرور شہید کے علاقے چک نمبر 605 ٹی ڈی اے میں شاہد اور لیہ کے رہائشی شہروز کے خلاف فیکٹری اور رہائش کرایہ پر دینے اور لینے کے باوجود مقامی پولیس کو اطلاع نہ دینے پر پیٹرو ایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔اسی طرح محمد اجمل کی جانب سے بھائی کے قتل سے متعلق ریسکیو 15 پر مبینہ جھوٹی اطلاع دینے جبکہ منور حسین کی جانب سے بہن کی گمشدگی کے حوالے سے فیک کال کرنے پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ۔ پولیس کے مطابق تمام معاملات کی تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...