نوازشریف سکولز آف ایمیننس ڈویژن وائز فعال ہونا شروع
لاہور(خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے کے بچوں کو نوازشریف سکول آف ایمیننس کا تحفہ دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے پنجاب میں تعلیم کا ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔
نوازشریف سکولز آف ایمیننس ڈویژن وائز فعال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ سٹیٹ آف دی آرٹ سکول آف ایمیننس کی صورت میں مریم نواز نے معیاری اور مفت تعلیم کا وعدہ پورا کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک طالبعلم کے ہاتھوں سے سکول کا افتتاح کروا کے مثال قائم کی ہے ۔ ساہیوال ڈویژن کے بعد، مریم نواز دیگر ڈویژنز میں بھی خود جا کر سکول پراجیکٹ کا افتتاح کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments