چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی بچوں کے تحفظ کیلئے آگاہی مہم

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی بچوں کے تحفظ کیلئے آگاہی مہم

گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ، ذاتی تحفظ اور ہیلپ لائن 1121 پر خصوصی آگاہی فراہم

ملتان (لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے بچوں کے تحفظ، ذاتی حفاظت، گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ اور چائلڈ ہیلپ لائن ‘‘1121’’ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں گرومنگ زون سکول سسٹم، سورج میانی میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔سیشن میں پرنسپل عدنان قریشی، اساتذہ اور 70 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ انچارج شعبئہ عوامی آگاہی و ترجمان چائلڈ پروٹیکشن بیورو راؤ نوید مختار نے بچوں اور اساتذہ کو بیورو کی خدمات، بچوں کے تحفظ، ذاتی حفاظت، جنسی استحصال سے بچاؤ اور ہیلپ لاء‘‘1121’’کے مؤثر استعمال سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے بچوں کو ہدایت کی کہ کسی اجنبی شخص سے کھانے پینے کی کوئی چیز قبول نہ کریں، نہ ہی اس کے ساتھ تنہا جائیں۔ خطرہ محسوس ہونے کی صورت میں فوراً خود کو محفوظ بنائیں، وہاں سے دور ہو جائیں، زور سے شور مچائیں اور والدین یا اساتذہ کو فوری اطلاع دیں۔ اس موقع پر بچوں کو ‘‘روکو، بھاگو، شور مچاؤ’’ کا حفاظتی سلوگن بھی سکھایا گیا اور اس کا عملی مظاہرہ کرایا گیا۔ترجمان راؤ نوید مختار کے مطابق آگاہی مہم پورے ماہ جاری رہے گی، جس کے تحت مختلف سکولوں، کالجوں، مدارس، مساجد اور مقامی کمیونٹیز میں سیشنز منعقد کئے جائیں گے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بچوں کے استحصال یا بدسلوکی کے کسی بھی واقعے کی فوری اطلاع ‘‘چائلڈ ہیلپ لائن 1121’’ پر دیں تاکہ متاثرہ بچوں کو بروقت تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...