ابھی مائیکرو فنانس بینک اور تھردیپ میں معاہدہ
کراچی(بزنس ڈیسک)ابھی مائیکرو فنانس بینک اور تھر دیپ نے ملک کے پسماندہ طبقات اور ان افراد کو جنہیں روایتی بینکاری تک رسائی دستیاب نہیں ہے انہیں محفوظ، آسان اور جدید مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے مل کرکام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے ابھی مائیکروفنانس بینک اپنی بینکنگ خدمات اور سپر ایجنسی فریم ورک کے تحت تھر دیپ کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے جس سے پاکستان بھر میں محروم طبقات کو رسمی بینکنگ خدمات تک رسائی میں بہتری آئے گی۔ شراکت داری کے معاہدے پر ابھی مائیکرو فنانس بینک کی چیف کمرشل آفیسر مریم پرویز اور تھر دیپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرسونو کھنگھرانی نے دستخط کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments