گجرات:پیفما نے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا
21ستمبر کو ایسوسی ایٹ اور کار پوریٹ ‘23ستمبر کوچیئرمین ‘وی سی کا الیکشن
گجرات(سٹی رپورٹر ‘نامہ نگار)پاکستان الیکٹرک فین مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین الیکشن کمیشن غیاث الدین پال ممبران نعمان احمد ،خرم شہباز نے پیفما کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ،چیئرمین الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 27 اگست کو پیفما ممبر ز کی حتمی ووٹر لسٹیں نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائیں گی، 28 اگست کو ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کی جائیگی‘3 اگست کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی، 4ستمبر کو اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا ،15ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، 21ستمبر کو ایسوسی ایٹ کلاس اور کارپوریٹ کلاس کے امیدواروں کے چناؤ کیلئے پولنگ ہو گی ،23ستمبر کو چیئرمین ،سینئر وائس چیئرمین ،وائس چیئرمین کے کاغذات نامزدگی جمع کر ائے جائینگے‘ 25ستمبر کو اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائیگا اور اسی دن حتمی فہرست بھی جاری کی جائیگی‘ 26ستمبر کو چیئرمین ،سینئر وائس چیئرمین ،وائس چیئرمین کے چناؤ کیلئے پولنگ ہو گی ،30 ستمبر کو اے جی ایم ہو گی ۔اس موقع پر چیئرمین الیکشن کمیشن غیاث الدین پال کا کہنا تھا کہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments