آئی جی کی زیر صدارت کوئیک رسپانس فورس کی تیاریوں کاجائزہ اجلاس

آئی جی کی زیر صدارت کوئیک رسپانس فورس کی تیاریوں کاجائزہ اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت سندھ پولیس کے مختلف یونٹس میں کوئیک رسپانس فورس کی تیاریوں اور آپریشنل رسپانس سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقدہوا۔

 اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ اینٹی رائٹ کورسز کے لیے رزاق آباد اور سکرنڈ میں تربیتی کورسز جاری ہیں۔ بریفنگ یونٹس کی استعدادِ کار اور آپریشنل تیاریوں کے لیے ہمیں ایک ٹیم کی صورت میں کام کرنا ہوگا ، کوئیک رسپانس فورس کے رسپانس ٹائم کو مرحلہ وار تقسیم کرکے مزید مؤثر بنایا جائے اور کوئیک رسپانس فورس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے فورس کو ہر وقت الرٹ اور مکمل طور پر تیار رکھا جائے ۔ لاجسٹک سپورٹ اور جدید آلات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...