نشتر ہسپتال وارڈ میں ناقص صفائی، ایم ایس برہم، وضاحت طلب

نشتر ہسپتال وارڈ میں ناقص صفائی، ایم ایس برہم، وضاحت طلب

وارڈ نمبر 11 کے دورے میں صفائی ناقص، غفلت پر سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت

ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالقادر خان نے وارڈ نمبر 11 کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے عملے کی حاضری، ادویات کے سٹاک اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران وارڈ میں صفائی کے ناقص انتظامات سامنے آنے پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینئر رجسٹرار، ایڈمن رجسٹرار اور ہیڈ نرس سے فوری وضاحت طلب کر لی۔ایم ایس ڈاکٹر عبدالقادر خان نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ تمام وارڈز میں ہر صورت صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو صاف، ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنا نشتر ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، اس لئے تمام متعلقہ افسر اور عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...