ڈاکو ؤں نے دو افراد سے 2لاکھ 9ہزار کے موبائل فونزچھین لئے

 ڈاکو ؤں نے دو افراد سے 2لاکھ 9ہزار کے موبائل فونزچھین لئے

ڈاکو ؤں نے دو افراد سے 2لاکھ 9ہزار کے موبائل فونزچھین لئے موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ راستے میں روک لیا، نقدی بھی لے گئے

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواح میں ڈکیتی کی واردات تین ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد سے 2 لاکھ 9 ہزار روپے کی موبائل فونز اور 20 ہزار روپے کی نقدی چھین کر لے گئے پولیس نے متاثرہ شخص محمد وارث کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 116 شمالی کا رہائشی محمد وارث ولد ذوالفقار علی قوم راجہ نے تھانہ سلانوالی پولیس کو ایک درخواست دی ہے جس میں کہا گیا کہ میں اپنے ساتھی ضیافت علی ولد لیاقت علی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں بہد رقبہ چک نمبر 114 شمالی روڈ پر شب 10 بجے تین مسلح افراد نے ہمیں روک کر گن پوائنٹ پر دو عدد موبائل فونز مالیت 2 لاکھ 9 ہزار روپے اور 20 ہزار کی نقدی چھین لی اور ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے پولیس نے محمد وارث کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف زیر دفعہ 392 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...